جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

2021 صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اورمشینوں کیلئے گیم چینجرہوگا،دنیا کے 2 بڑے برانڈز پاکستان میں فیکٹری لگانے کو بھی تیار

datetime 15  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اورمشینوں کیلئے گیم چینجرسال ہوگا۔وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اورمشینوں کیلئے گیم چینجرسال ہوگا، ہم جواپنی

سرنج تک نہیں بناتے تھے، ہم اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہوجائیں گے۔فواد چوہدری نے اس متعلق کہا کہ کم ازکم دنیا کے دوبڑے برانڈزپاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کوتیارہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوگئے ، فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 574 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 43 ہزار 650 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 097 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ30 ہزار 718 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4746 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 377، اسلام آباد میں 39 ہزار 624، بلوچستان میں 18 ہزار 488، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 540 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار869ہوگئی ہے۔ اور2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 818 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 284 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 234 ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…