منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ میں فنڈ ریزنگ کا سارا کام عمران خان کی مرضی سے ہوا، مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب سے کروڑوں کی غیر قانونی فنڈنگ،پی ٹی آئی کے بانی رہنما کے وزیراعظم پر الزامات

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ + این این آئی) امریکہ میں فنڈ ریزنگ کا تمام کام عمران خان اور تحریک انصاف کی مرضی سے ہوا، اس بات کا الزام پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عائد کیا، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب سے تحریک انصاف نے کروڑوں کی غیر قانونی فنڈنگ حاصل کی،

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلی بار سکروٹنی کمیٹی میں تحریری فارن فنڈنگ کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کا تمام ملبہ پی ٹی آئی نے ایجنٹ پر ڈال دیا ہے، دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ میری پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے درخواست ہے کہ وہ آکر ثبوت بھی پیش کریں اور فنڈنگ کی رسیدیں اور جوابات لے کر آئیں کیونکہ مقصد ان کا دھمکانا نہیں ہے بلکہ جو بھی دستاویزات مانگی گئی ہیں وہ جمع کرادیں۔فروغ نسیم نے کہاکہ احتجاج کر نا ہرایک حق ہے، سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کے کیس میں کہہ دیا ہے کہ ہر جگہ دھرنا اور احتجاج نہیں ہوتا اگر ہم واقعی قانون اور آئین کوماننے والے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہر آدمی نے فالو کر نا ہے،قانون کے مطابق احتجاج کریں، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور اچھے ہونے کی شہری ہونے کی حیثیت سے فرض ہے کہ قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے ریاست آپ کے حقوق تسلیم کریگی اور اگر قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو قانون ضرور ایکشن میں آئیگا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ختم نبوتؐ کا جلسہ کر نا چاہئیں تو کریں اگر مولانا فضل الرحمن نے ہم سے زیادہ ختم نبوت پر جیل کاٹی ہے تو بتائیں، ایسے مذہبی نعرے نہ لگائے جائیں جس سے اشتعال پھیلے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اسرائیل نا منظور

ریلی نکال رہے ہیں؟کیا عمران خان اسرائیل کو تسلیم کر نے جارہا ہے؟ دنیا مشرق سے مغرب ہو جائے عمران خان اسرائیل کو تسلیم کر نے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بارے میں کہنا یہ غیر مذہبی لوگوں کی حکومتیں ہیں، ایسے غیر ذمہ دارانہ باتیں کر نا درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن عالم دین ہیں وہ

اسلام کی طرف دیکھیں اسلام آباد ان کے نصیب میں نہیں ہے دیکھنا چھوڑ دیں۔ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں چالیس ہزار لوگوں کے ڈاکومنٹس، ان کے اعدادو شمار، ان کے سارے چیکس سب پیش کئے گئے ہیں، خود پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)نے پیش نہیں کئے، پیپلز پارٹی کے دستخط ہی نہیں ہیں، مسلم لیگ

(ن)کی چیک بک نوازشریف ہیں اور دستخط اور فنڈز بھی نوازشریف ہیں۔ ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ مدارس کے بارے میں نور الحق قادری اور میری کمیٹی بنی ہے، ہم مدارس سے رابطے میں، ہم نہ صرف مدارس کا احترام کرتے ہیں بلکہ ان کو پاکستان اور دی کا قلع سمجھتے ہیں، ہم وزیر اعظم کی ہدایت پر مدارس سے رابطے

میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان کی سیاست میدان میں آگئی ہے یہ بند گلی میں لے جانا چاہتے ہیں،ہم چوک اور چوراہے میں لے جانا چاہتے ہیں،فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی سنا دیا ہے، اللہ نے چاہا تو وزیر اعظم عمران خان پانچ سال پورے کرینگے۔ایک سوال پر شیخ رشید احمد اسلام آباد پولیس کا رویہ ٹھیک ہو جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نبض اللہ کے فضل و کرم سے مضبوط ہیں، خدا کی مدد اور عوام کی حمایت عمران خان کو حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…