پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولوکو ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازدیا

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے ترکی کے وزیر خارجہ میولت چاوش اوغلو کو عالمی سطح پر امن کے فروغ کی کوششوں کے عوض انہیں پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا ہے ۔ایوارڈ تقریب سے قبل پاکستان اور ترکی کے درمیان کاروبار اور ثقافتی تعاون بڑھانے سے متعلق مذاکرات بھی ہوئے اور بعد ازاں دونوں ممالک نے معاہدوں پر دستخط بھی کیے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ میولت چاوش اوغلو ایوان صدر میں

ہونے والی خصوصی تقریب میں ترک سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ شریک ہوئے۔ترک وزیر خارجہ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک دیے جانے کی تقریب میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران صدر مملکت نے ترک وزیر خارجہ کی عالمی امن کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے دوسرے اعلیٰ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا۔حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ دیے جانے پر تک وزیر خارجہ نے صدر مملکت سمیت حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دریں اثنا ایوارڈ تقریب سے قبل پاکستان اور ترکی کے درمیان کاروبار اور ثقافتی تعاون بڑھانے سے متعلق مذاکرات بھی ہوئے اور بعد ازاں دونوں ممالک نے معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔ایوان صدر میں ہونے والے مذاکرات میں صدر مملکت نے بھی شرکت کی اور اجلاس کے دوران عارف علوی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر ترک حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔مذاکرات کے دوران صدر مملکت نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے دوران تجارتی معاہدوں کے تحت پاکستان میں ترکی کی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔صدر مملکت نے ترک حکومت اور عوام کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے پر بھی ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا جب کہ میولت چاوش اوغلو نے بھی حکومت پاکستان اور صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ترک وزیر خارجہ میولت چاوش اوغلو نے مذاکرات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت ہمیشہ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر حکومت پاکستان کے فیصلوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ترک وزیر خارجہ نے مذاکرات کے دوران آرمینیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران آذربائیجان کی حمایت پر بھی حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔میولت چاوش اوغلو نے مذاکرات کے دوران بتایا کہ ترک حکومت پاکستان کے ساتھ تجارت و ثقافت سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون کو مزید بڑھانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…