اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سے 2015میں 42 ہزار افغان پناہ گزینوں کی واپسی ہوگی

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے بتایا کہ رواں سال پاکستان سے کل42000 افغان مہاجرین وطن لوٹ چکے ہیں۔یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے جمعرات کو پاکستانی خبررساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ 22 ہزار پناہ گزین صوبہ خیبر پختونخوا جبکہ باقی ملک کے مختلف اضلاع سے واپس گئے۔یو این ایچ سی آر کے عہدے دار نے پاکستانی حکومت اور عوام کو چا ر دہائیوں تک دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزین آبادی کی فراخدلانہ مہمان نوازی کو سراہا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اب تک سولہ لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر چکا ہے۔2002 کے بعد سے یو این ایچ سی آر نے 38 لاکھ رجسٹرڈ افغان شہریوں کو پاکستان سے واپس جانے میں معاونت فراہم کی۔یو این ایچ سی آر نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والوں کی مدد میں اضافہ کر یں۔یو این ایچ سی آر افغان پناہ گزینوں کی مرحلہ واروطن واپسی کیلئے باہمی تعاون سے بننے والے منصوبے بناتا رہے گا’۔گزشتہ سال دسمبر آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں تیزی آگئی ہے۔رواں سال جنوری سے مارچ تک تین سے چار ہزار پناہ گزین واپس گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں ک±ل تعداد 761 تھی۔افغان باشندے سب سے زیادہ صوبہ کے پی میں پناہ لیتے ہیں، جس کے بعد آزاد جموں اور کشمیر (25 فیصد) اور پنجاب (23 فیصد)کا نمبر آتا ہے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…