پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نعیم بخاری کی تعیناتی عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی کو بڑا حکم دے دیا

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی دوران ریمارکس دیئے کہ نعیم بخاری کی تعیناتی بادی النظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے نعیم بخاری کو بھی سپریم کورٹ کا

فیصلہ پڑھنے کا حکم دیاہے ۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری وزارت اطلاعات کے و نشریات کا مجاز افسر آئندہ سماعت پر عدالت طلب کر لیا ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا بڑا واضح فیصلہ ہے اس پر عمل بھی ضروری ہے نعیم بخاری صاحب ہمارے لیے قابل احترام لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔چیئرمینپی ٹی وی نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت کو اختیار ہے کہ وہ پرائیویٹ ڈائریکٹر تعینات کر سکتی ہے جس پر چیف جسٹس نے ہدایات جاری کیں کہ آپ سپریم کورٹ فیصلہ پڑھ لیں اس میں عمر کی حد کا ذکر بھی موجود ہے جس پر نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ایک نیا نوٹیفکیشن بھی ہوا ہے جو ریکارڈ پر نہیں ہے اس موقع پر نعیم بخاری کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل عدالت سے جواب کے لیے مہلت کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…