منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

کشمالہ طارق کو کروڑوں کی ادائیگی، خواجہ آصف مہربان؟ نیب نے کشمالہ طارق کو ادائیگیوں کے شواہد حاصل کر لیے‎‎

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی غیر قانونی ادائیگیاں کیں،نیب نے اہم دستاویزات حاصل کرلیں۔نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق نیب نے کشمالہ طارق کو ادائیگیوں کے شواہد حاصل کر لیے، خواجہ آصف نے کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں 12کروڑ روپے منتقل کیے۔کشمالہ طارق کو ادائیگیاں

خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے کیں،جس کے ذریعے 2 بار کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں خطیر رقم جمع کروائی گئیں۔خواجہ آصف کے فرنٹ مین نے جنوری 2015 میں 7کروڑ جمع کرائے جبکہ کشمالہ طارق نے مئی 2015 میں 5 بار ایک ایک کروڑ روپے نکلوائے۔کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں ستمبر2015میں 5کروڑ آن لائن جمع ہوئے،جس کے بعد انہوں نے مارچ2016 میں 3کروڑ روپے نکلوائے، کشمالہ طارق نے اگست 2016میں 4کروڑ روپے نکلوائے۔کشمالہ طارق کا فریدہ یاسین کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ تھا، کشمالہ طارق نے پنجاب انٹرپرائزز کو 2 بار بڑی رقوم منتقل کیں، پنجاب انٹرپرائزز خواجہ آصف کے فرنٹ مین جاوید وڑائچ کے نام رجسٹرڈ ہے۔کشمالہ طارق کا پنجاب انٹرپرائزز سے تعلق کیا ہے؟ اس حوالے سے نیب نے تفتیش شروع کر دی ہے۔کشمالہ طارق (ن) لیگ دورمیں وفاق میں اہم عہدے پر تعینات ہوئیں، جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی وہ اسی عہدے پر براجمان ہیں۔خواجہ آصف آمدن سے زائداثاثہ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں،جبکہ نیب نے کشمالہ طارق کوتاحال پوچھ گچھ کیلئے طلب نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…