ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے معروف شہر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) چند روز قبل ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد لیسکو نے لاہور میں بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بحال کردی ہے۔ جس کے بعد لیسکو نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو کو اس وقت شہر کو

بجلی فراہم کرنے کے لئے 2200 میگا واٹ کی ضرورت ہے جبکہ اس ضرورت کے مطابق لیسکو کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن، اور اب مسلسل لوڈ شیڈنگ حکومت کی نااہلی اور شدید غفلت ہے۔نااہلی کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے، صنعتوں اور گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، صنعتوں کی بندش سے لڑکھڑاتی معیشت کو بڑا دھچکا لگے گا، گردشی قرضوں اور بدانتظامی سے قومی مسائل جنم لے رہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن قومی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں اور ذاتی مفادات کی جنگ لڑی جا رہی ہے، عوام انصاف، اور حقوق مانگتے ہیں، ان کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، امن ترقی پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی قیمت پر حکمرانوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔محمد فائق شاہ نے براڈ شیٹ کے انکشافات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور اس کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنے والے جواب دیں، ماضی میں نیب کو سیاستدانوں نے کن مقاصد کے لیے استعمال کیا، اس وقت سب بے نقاب ہو چکے ہیں عوام محاسبہ کریں۔دوسری جانب تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.6روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی

منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی مہنگی کرکے عوام پر8ارب سے زائد کا بوجھ ڈالا گیا ہے،بجلی مہنگی ہونی سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ہونے کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں کمی اورصنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی مہنگی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔خادم حسین نے کہا کہ حکومت مالی بحران کے باعث آئی ایم ایف جیسے اداروں سے ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرتی ہے

جس کے باعث انڈسٹریز اور تاجر برادری پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی اور صنعتوں کو بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ اور ٹیکسوں میں بھی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے۔اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…