جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کے عسیر ریجن میں50سال بعد شدید برفباری مقامی شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن کا خوشی ،حیرت کا اظہار

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے عسیر ریجن میں بللسمر کے علاقے میں پچاس برس بعد زبردست برفباری کی اطلاعات ہیں۔ مملکت کا یہ علاقہ جنوب مغرب میں واقع ہے۔ برفباری نے مقامی شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس

کے مطابق برفباری سے کھیتوں اور زرعی فارموں کے مناظر دلکش ہوگئے۔ بللسمر کے باسیوں نے برفبای کے مناظر کی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ موسمیات کے ماہرین اور بزرگوں کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔بللسمر کا علاقہ سطح سمندر سے 3 ہزار میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گئی ہے۔موسمیات کے ماہر سمیر الاسمری نے بتایا کہ گزشتہ روز صبح علاقے برفباری ہوئی جس سے درجہ حرارت منفی ہوگیا۔ یہاں 50 برس میں پہلی بار یہ منظر دیکھنے کو ملا ۔ الاسمری نے کہا کہ بللسمر شہر میں تقریبا ایک ہفتے سے روزانہ بارش ہورہی ہے۔ اکثر یہاں کا مطلع ابر آلود رہتا ہے۔بللسمر اور عسیر کے بیشتر علاقوں کا موسم ان دنوں تیزی سے رنگ بدلتا رہتا ہے۔ یہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچنے کی وجہ سے برفباری بھی ہوئی۔موسمیات کے قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا کہ عسیر ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے۔ یہاں مزید برفباری ہوگی۔فلکیات کی عرب تنظیم کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے بتایا کہ موسم سرما کا دوسرا حصہ شروع ہوگیا۔ اس دوران سخت سردی پڑے گی۔ یہ موسم 26 دن جاری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…