پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے غیر اعلانیہ طورپر پیرسے اسکول کھول دیئے

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)شہرقائد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں میں متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے غیر اعلانیہ طورپر پیرسے اسکول کھول دیئے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے دسمبر میں غیر معینہ مدت کیلئے شہر بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے سندھ حکومت نے 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیاتھا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم نے

25 جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھالیکن شہر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے پیرسے اسکول کھول دیئے ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو بغیر یونیفارم کے اسکول بھیجیں جو اسکول کھولے گئے ہیں۔ طلباکو ہدایت دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ایس او پیز کا خیال رکھیں طلباایک دن کے وقفے سے اسکول آئیں گے۔ دوسری جانب آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی، مرکزی رہنماں شہاب اقبال، محمد یونس، ڈاکٹر نجیب میمن، دوست محمد دانش، مرتضی شاہ، محمد سلیم، توصیف شاہ، محمد ساجد، اعجاز علی، مسعود شاہ، منیر عباسی، شکیل سومرو، مرزا اشفاق بیگ،امتیاز مارکھانی، ضلعی صدور اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے فوری طور پر اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ Covid-19 کی وجہ سے سال 21-2020 کے بیشتر تعلیمی معاملات التوا کا شکار ہیں۔ نیز سال 22-2021 کے معاملات بھی طے کرنا باقی ہیں۔جماعت اول تا ہشتم امتحانات، نویں دسویں اور گیارہویں بارہویں کے امتحانات اور ان کے نتائج، اسکولوں اور کالجوں میں نئے داخلے سال 21-2020 کی تکمیل، 22-2021 کے آغاز، گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیاں اور دیگر معاملات کے لیے نظام الاوقات طے کرنا فوری طور پر ضروری ہے تا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کام بہتر اور منظم انداز میں انجام دے سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…