بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کا  پلے گراونڈ پر قبضے کو چھڑا کر کرکٹ گراونڈ بنانے کا اعلان 

datetime 11  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے اپنے حلقے این اے 243 میں واقع پلے گراونڈ پر قبضے کو چھڑا کر کرکٹ گراونڈ بنانے کا اعلان کردیا۔ عالمگیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران کے سابقہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے ۔ ہم نے ان اسکیم کا تعین کیا جس پر کام نہیں ہو رہا تھا ۔

رفاحی پلاٹ جو کھیل کے لئے مختص تھا اس پر ٹینکر مافیا پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ میں واحد ایم این اے ہوں جو پانی اور سیوریج پر آواز اٹھانے پر جیل گیا۔ کراچی والا ہونے کی حیثیت سے وزیر اعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع پر ا ن کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور دیگر پی ٹی آئی رہنما موجود تھے۔ عالمگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹینکر مافیا نے ہمارے خلاف مہم چلائی۔ ٹینکر مافیا نے ہم پر بھتہ لینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حلقے میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں،ایس بی سی اے ملوث ہے۔ صوبائی حکومت کو شہریوں کی فریاد سننی پڑے گی۔ ہم احتجاج کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم سیاست کر رہے ہیں۔ عالمگیر خان نے مزید کہا کہ این اے 243 کو پی ٹی آئی بحال کرے گی۔ اس حلقے میں دوسرے منصوبے بھی لائیں گے۔ غیر قانونی کچرہ کنڈیاں ختم کرائیں گے۔ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے، جہاں اختیارات نہیں ہوتے وہاں ہم لڑتے ہیں۔ ایم این اے کا کام قومی اسمبلی میں قانون سازی کرنا ہے لیکن جو کام صوبائی حکومت کو کرنے چاہئے وہ بھی ہم کررہے ہیں۔ عالمگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے 15 کروڑکی رقم ناکافی ہے۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ مذید فنڈ دیئے جائیں تاکہ بہتر طریقے سے کام ہوسکے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اس گراؤنڈ کو بحال کریں گے۔ سیاسی جماعتیں ہمیشہ قبضہ کراتی ہے لیکن ہم نے بحال کرایا۔ سرکاری جگہ پر ہم قبضہ ہونے نہیں دیں گے ،سرکاری زمینوں کو واگزار کرایا جا رہا ہے۔ با اثر لوگ،پولیس قبضے میں ملوث ہوتے ہیں۔ حلقے میں پینے کا پانی حلقے کی عوام کو میسر نہیں ہے۔ تمام تر اختیارات ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کام کرنے سے قاصر رہی۔ مراد علی شاہ اور چالیس چور کی ٹیم بیان بازی میں مصروف ہے۔ ارسلان تاج نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ناکام ہوچکی ہے ایک ہزار بس کا کہا تھا، دس بسیں بھی نہیں آئی ۔ جن کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں انہیں یہ نہیں کہیں گے کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں۔ اس گراؤنڈ کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…