ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

گاڑی تھانے میں کھڑی کر کے پیچھے سے گولیاں ماری گئیں اسامہ ندیم ستی کے لواحقین کا نیاانکشاف ‎

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)اسامہ ندیم ستی کیس میں انتہائی اہم انکشاف سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں پولیس کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے اسامہ ستی کے لواحقین نے انسانی حقوق کی سینٹ کمیٹی میں بتایا کہ گاڑی کو تھانے میں کھڑا کر کے پیچھے گولیاں ماری گئی ہیں ۔ اسامہ ستی کے لواحقین کا تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کے

چاروں اطراف گولیاں چلائی گئیں۔ گاڑی میں کوئی خون کے نشانات نہیں۔ گاڑی کے چاروں ٹائر ٹھیک تھے۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس کے ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور تے ہوئے وائرلیس کرنے والے اہلکار کو بھی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے اسامہ ستی قتل میں ملوث اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے اسامہ ستی کی پوسٹمارٹم رپورٹ عدالت میں جمع کرادی دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے ملزمان کے بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش درکار ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک ملزمان سے کیا کچھ برآمد ہوا،کتنی گولیاں لگیں ،کیا ساری سامنے سے لگیں۔ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے مقتول کو پانچ گولیاں پیچھے سے لگیں، وقوعہ کی تصاویر نہیں بنائیں گئیں۔ عدالت نے تصاویر نا بنانے پر تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر نابنانا ملزمان کو مدد فراہم کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو روسٹرم پر طلب کرتے ہوئے واقعہ سے متعلق استفسار کیا جس پر ملزمان نے کہاکہ تھانہ شمس کالونی کے اے ایس آئی سلیم نے ڈکیتی سے متعلق وائرلیس چلائی جس میں کہا گیا کہ گاڑی سفید رنگ کی اور چار افراد سوار ہیں،گاڑی کو ہر صورت روکنی ہے،جج نے ملزمان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ کی گاڑی چھوٹی اور تمہاری پک اپ گاڑی تھی، اگر کوئی گاڑی نہیں روکے گا تو کیا سیدھی فائرنگ کردوگے؟ اس پر ملزمان نے جواب دیا کہ اسامہ کی گاڑی کا رنگ بھی سفید اور کالے شیشے تھے، اسامہ کی گاڑی نے تین سگنلز توڑے،عدالت نے وائرس لیس چلانے والے اہلکار کو بھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…