جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

لندن نہ آئیں کیونکہ یہاں پر۔۔۔نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو اپنے پاس آنے سے منع کردیا

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو لندن نہ آنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی جمعے کو وطن واپس لوٹیں گے۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی

اپنی بیمار ہمشیرہ اور بہنوئی سے ملاقات کے بعد جمعے کو واشنگٹن سے واپس آرہے ہیں۔ ان کا نام ای سی ایل میں ہے اور انہیں 15 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ وہ گزشتہ اتوار کو واشنگٹن کیلیے روانہ ہوئے تھے، دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کرکے ان کی ہمشیرہ اور بہنوئی کی صحت سے متعلق بات چیت کی، جنہیں کوروناوائرس کی وجہ سے فلوریڈا منتقل کیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کے بہنوئی جہانزیب عباسی گزشتہ پانچ ہفتوں سے وینٹیلیٹر پر تھے۔ جب کہ اب انہیں فلوریڈا میں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی سے کہا ہے کہ وہ واپسی پر لندن نہ آئیں کیوں کہ وہاں کوروناوائرس کنٹرول سے باہر ہوچکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…