جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

آئن لائن انویسٹمنٹ کمپنی کا فراڈ نوسر باز پاکستانیوں کے ساڑھے 5ارب روپے لے اڑئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور میںایک جعلی کمپنی عام لوگوںسے اربوں روپے بٹور کر فرار ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں حال ہی ایک کمپنی PSLASHنے ڈینز ٹریڈ سنٹر پشاور میںرواں سال جنوری میں اپنا آفس بنایا تھا ، ایک سال کے دوران جعلی کمپنی نے

تقریباً ایک لاکھ لوگوںسےسرمایہ کاری کے نام پر رقم بٹوری ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے لوگوں کو سرمایہ کاری اور 13فیصد منافع کا لالچ دے کر لوٹا ۔متاثر ہونیوالوں میں رئیل اسٹیٹ ، ڈیجٹیل اور فارن کرنسی لوگ شامل تھے ۔ کمپنی کی ایک ویب سائٹ بھی تھی جو19نومبر کو بظاہر آف لائن ہو گئی تھی، 20نومبر کو جب لوگوں نے کمپنی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا ۔ بتایا گیا ہے کہ لوگوں نے منافع کے لالچ میں آکر اپنی زندگی کی جمع پونچی لگا رکھی تھی ۔ اس کمپنی کے فراڈ کے حوالے سے ایف آئی اے کو پہلی درخواست اگست میں جبکہ دوسری درخواست ستمبر میں دی گئی لیکن بروقت کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں لوگ کمپنی کے فراڈ کا نشانہ بن گئے ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ کمپنی نے دو مختلف ناموں سے معصوم لوگوں کو لوٹ چکی تھی ۔ اس نے پہلے ’Earn Bitcoin‘ اور Payslashکے ناموں سے لوگوں کو اپنا شکار بنایا پھر تیسرا نام PSLASHکا نام استعمال کرکے عوام کو لوٹ کر رفو چکر ہو گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…