ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس متاثرہ خاتون فرانس جانے کے بعد دوبارہ پاکستان آگئی سی سی پی اولاہورعمر شیخ نے تازہ پیشرفت سے آگاہ کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے سینئر صحافی رئوف کلاسرا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں سائنسی تفتیش مکمل کی جا چکی ہے۔

ڈی این اے میچنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔شناخت پریڈ بھی ہو چکی ہے۔خاتون نے دونوں ملزمان کی شناخت کر لی ہے۔ہماری کوشش تھی کہ ہم اس کیس کو میڈیا سے دور رکھیں، ہم متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے۔ہم نے کیس کی جیل میں ٹرائل کرنے کی بھی اجازت لے لی ہے۔عمر شیخ نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون فرانس گئی تھی لیکن اب واپس آ گئی ہیں۔دریں اثنالاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے واقعہ کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت نے کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے زینب کیس کے پراسکیوٹر حافظ اصغر کو پراسکیوشن ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4جنوری تک توسیع کردی۔انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام کی جانب سے ملزم عابد

ملہی اور شفقت کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے ملزمان کاچالان پیش کرنے سے متعلق مزید مہلت طلب کی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کے خلاف کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ پولیس نے آبروریزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…