جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، کیک پر بانی پاکستان کے نام کی سپیلنگ ہی غلط نکلی

datetime 25  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا، کیک کاٹنے وقت کسی نے بھی قائداعظم کی سپیلنگ پر غور نہیں کیا، کیک پر قائداعظم کے سپیلنگ ہی غلط تھے۔ فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی اطلاعات ہونے کے باوجود قائداعظم کی سپیلنگ نہ چیک کر سکیں۔ سوشل میڈیا پر کیک

کاٹنے کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپیلنگ غلط ہیں۔ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں،انھوں نے کہا صرف دواستعفے سپیکرتک پہنچنے پرہی پی ڈی ایم میں ہلچل مچ گئی ہے،مریم ریلیوں کی بات کرتی ہیں توشہبازقومی ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں،پی ڈی ایم تحریک کی پہلے کوئی فکر تھی نہ اب کوئی پروا ہے،یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں،حکومت کو مولانافضل الرحمان کی ڈُگڈگی نہیں بجانی پڑے گی اُن کی اپنی ہی جماعت کے مولانا شیرانی نے مولانا کا ڈنکا بجا دیا،حسرت اُن غنچوں پرجوبن کھلے مرجھا گئے،معاون خصوصی کا کہنا تھانوازشریف نے یوم قائد پراپنی سالگرہ رکھ لی،نوازشریف اشتہاری اورعدالتوں کو مطلوب ہیں وہ واپس آئیں پاکستان کی عدالتیں اُن کا انتظارکررہی ہیں،میاں صاحب اپنی سالگرہ پروطن واپسی کا اعلان کریں۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا پیرپگارا کے پیغام نے (ن) لیگ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے،انھوں نے کہا حکومت اداروں کے استحکام اورعوامی حقوق کیلئے کوشاں ہے ملک کو قائداعظم کے وژن کے مطابق آگے لے کرجائیں گے،قائد کا پاکستان ہمیں خودی کا درس دیتا ہے،انھوں نے کہا ایم کیوایم حکومت کی اتحادی ہے اور رہے گی، اتحادیوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا،حکومت کو ناکام بنانے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،انھوں نے

کہا پنجاب حکومت بہترین انداز میں عوام کی خدمت کررہی ہے،تعمیرپاکستان کے بعد اب استحکام پاکستان کیلئے عوام کوطاقتوربناناہوگا،انھوں نے کہا آج کا دن کرسمس کا بھی دن ہے،یہ دن ہمیں امن اورمحبت کا پیغام دیتا ہے،اقلیتوں کو یقین دلاتی ہوں قائد کے وژن کے مطابق اُن کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،معاون خصوصی کا کہناتھا ملاوٹ مافیا سمیت ہر

قسم کے مافیاز کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا،عثمان بُزدار کی قیادت میں ہم ان مافیازسے ٹکرا رہے ہیں،انہیں ملیا میٹ کرکے رہیں گے،یہ مافیازکسی کے خیرخوا ہ نہیں،انھوں نے کہااس سلسلے میں آٹومیشن اورٹیکنالوجی کو بروئے کارلایا جائے گا،ناجائزمنافع خوری کا خاتمہ کریں گے،عوام کے فلاح وبہبود کیلئے اقدام اُٹھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…