ننکانہ صاحب (این این آئی)وفاقی وزیر نارکوٹکس اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی اکثریت کو تو دو کا پہاڑا بھی نہیں آتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین تین بار وزیر اعظم رہنے والے ابھی بھی
انگوٹھا لگاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایس ایچ او صحیح ہو تو علاقے میں منشیات فروخت نہیں ہوسکتی۔اعجاز شاہ نے کہا کہ منشیات کیس میں ایس ایچ او کا نام بھی مقدمے میں درج کرانے کے لیے قانون میں ترمیم ہونی چاہیے۔