پاکستان سے منتقل ہونیوالے کاون ہاتھی کی زندگی میں بھی تبدیلی،ساتھی مل گیا

25  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیا جانے والا کاون ہاتھی کو زندگی گزارنے کیلئے ایک ساتھی مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کمبوڈیا سینکچوری کے نگراں نے بتایا ہے کہ کاون ہاتھی نے ایک ہتھنی میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے ماحول میں کاون ہاتھی کی سماجی زندگی میں آہستہ آہستہ بہترین آتی جارہی ہے ۔

کمبوڈیاکے وزیرِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ کاون کمبوڈیا میں کئی بچوں کا باپ بن سکے گا۔قبل ازیں عدالتی حکم پر پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیے جانے والا کاون ہاتھی نے اپنے نئے گھر میں نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا انتظامیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاون ہاتھی اپنے نئےدوست کے ساتھ سونڈھ کے ذریعے سلام دعا کر رہا ہے۔35 سالہ کاون ہاتھی پاکستان کے شہر اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں 34 سال تنہا رہا ہے، اس تنہائی کے سبب  ہی کاون ہاتھی کو دنیا بھر میں ’دنیا کا تنہا ترین ہاتھی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔کاون ہاتھی 1984ء میں سری لنکا میں پیدا ہوا تھا، 1985ء میں جب کاون صرف ایک سال کا تھا سری لنکا حکومت کی جانب سے کاون کو بطور تحفہ پاکستان کو دے دیا گیا تھا۔کاون ہاتھی کافی عرصہ اکیلا رہا جبکہ 1990ء میں بنگلہ دیش کی جانب سے ایک ہتھنی پاکستان کو تحفے میں دی گئی جسے ’سہیلی‘ کا نام دیا گیا تھا، کاون کی طرح سہیلی بھی سری لنکا میں 1989ء میں پیدا ہوئی تھی۔2012ء میں ہتھنی سہیلی کی طبی وجوہات کی بنا پر موت واقع ہو گئی تھی جس کے بعد کاون ایک بار پھر اکیلا ہو گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…