اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد کی صدر شہزادہ کوثر گیلانی نے فردوس عاشق اعوان کو باکسنگ کے مقابلے کے لئے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھی سیالکوٹ کی ہو اور میں بھی سیالکوٹ کی اس لئے اچھا ہوگا کہ سیالکوٹ کے میدان میں مقابلہ ہو۔ سیالکوٹ کے عوام نے تمہیں پہلے ہی سیاست سے عاق کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شہزادہ کوثر گیلانی نے
کہا کہ فردوس عاشق اعوان اپنا پستہ قد بڑھانے کے لئے آئے روز چیئرمین پیپلزپارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام بھا بشیرے کے کردار کو اچھی طرح جانتے ہیں اس لئے بھا بشیرا اپنی شناخت تبدیل کرکے انتخابات لڑتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان اب بھول جائے کہ وہ سیالکوٹ سے الیکشن لڑ سکے گی۔