ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

ملک بھر میں لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

datetime 8  جولائی  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) ملک بھر میں لاکھوں افراد آج سے اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ویسے تو رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہی رحمتوں اور برکتوں سے مامور ہے لیکن رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر اپنا ناطہ رب العالمین سے جوڑ لیتے ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے اور دیہات کی مساجد میں لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، اعتکاف میں شرکت کے لئے لوگ آج عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوں گے اور شوال المبارک کا چاند نظرآنے پر ان کا اعتکاف ختم ہوجائے گا۔ اس دوران معتکفین رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرنے کے لئے اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…