منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ممبئی میں کلب پر چھاپہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معروف بھارتی کرکٹر نامورگلوکار،ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان گرفتار

datetime 22  دسمبر‬‮  2020 |

ممبئی(این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی پولیس نے ممبئی ایئرپورٹ کے قریب ایک کلب پر چھاپا مارا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 34 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں کلب مینجمنٹ کے 7 لوگ بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد میں بھارت کے سابق کرکٹر سریش رائنا بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے ساتھ ساتھ نامور بھارتی گلوکار گورو رندھاوا بھی شامل ہیں۔ممبئی پولیس کے مطابق کویڈ 19 کی وجہ سے ہوٹل اور کلب کے ایک مخصوص اوقات طے کیے گئے ہیں تاہم یہ کلب رات 3 بجے بھی کھلا ہوا تھا جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گورو رندھاوا، سوزین خان اور سریش رائنا سمیت 34 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے،بعد ازاں تمام گرفتار افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سریش ایک شوٹ کے سلسلے میں ممبئی میں موجود تھے اور ایک دوست کی جانب سے کھانے کی دعوت پر کلب میں موجود تھے تاہم انہیں مقامی پولیس کی جانب سے ہوٹل کے اوقات کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں ورنہ وہ یہ خلاف ورزی نہ کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…