لاہور( این این آئی ) آن لائن کلاسز کی وجہ سے طلبہ میں موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔سروے کے مطابق آن لائن کلاسز کی وجہ سے مارکیٹوں میں موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب گیجیٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال سے والدین کو تشویش لاحق ہوگئی ہے کیونکہ بچے آن لائن کلاسز کو جواز بناتے ہوئے پہلے سے زیادہ وقت انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں۔ماہر نفسیات ڈاکٹر شائستہ نورین کا کہنا ہے کہ موبائل فونز اور انٹرنیٹ کا بے دریغ استعمال بچوں کیلئے نقصان دہ ہے۔