اسلام آباد(این این آئی) ترکی کے ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ کے اداکارانگین التان پر کر نے والوں پر سینیٹر فیصل جاوید برس پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ترک اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ
ارطغرل(انگین التان) آئے، شیر کے ساتھ بیٹھے، پیسے لیے اور چلے گئے۔فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہے اور میں ہوں، آپ اس کا اعتراف کریں یا نہیں، ہم یہاں تھے اور ہم مستقبل میں بھی یہاں ہوں گے تاہم ترک اداکار کی پاکستان آمد سے متعلق فہد مصطفی کے مذکورہ بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاویرد خان نے برہمی کا اظہار کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ انگین التان ان بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں ہم ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں اور دیریلیش ارطغرل نے انہیں دنیا بھر میں بہت زیادہ شہرت دلائی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اتنی بڑی پروڈکشن اور ہدایت کار کی تفصیل سے باریک بینی پر توجہ میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ ایک خطرہ نہیں، ایک موقع ہے۔