جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

2020 میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی شخصیات

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن)سال2020 میں دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔ بزنس میگزین فوربزکے مطابق کائیلی جینر سال 2020 میں سب سے زیادہ کمانے والی سیلیبریٹی قرار پائی ہیں۔ بزنس وومن کائیلی جینر نے رواں برس مجموعی طور پر 590 ملین ڈالرزکمائے۔ان کی کمائی کی وجہ رواں برس کاسمیٹکس فرم کے 51 فیصد حصص فروخت کرنا ہے۔

مارچ 2019 میں فوربز میگزین نے کائیلی جینر کو دنیا کی عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی شخصیت قرار دیا تھا لیکن2020 میں ان کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔سال2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکار کانیے ویسٹ ہیں جنہوں نے رواں برس مجموعی طور پر 170 ملین ڈالرز کمائی کی۔اس کے علاوہ ٹینس اسٹار روجر فیڈرر ایک سو چھ ملین ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔ وہ زیادہ کمائی کرنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی ہیں جو فوربز کی اس فہرست کا حصہ بنے۔فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے2020 میں105 ملین ڈالر بنائے۔ لیونل میسی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے104 ملین روپے کمائے۔بزنس میگزین فوربز کے مطابق سال2020 میں ایکٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ٹائلر پیری97 ملین روپے کما کر چھٹے نمبر پر رہے۔ برازیل کے فٹبالر نیمار نے95.5 ملین ڈالر کمائے اور وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…