اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم تیزی سے عبرتناک انجام کی جانب بڑھ رہا ہے، کرپشن زدہ ٹولہ جلد خزاں کے پتوں کی طرح بکھر جائے گا،فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تیزی سے اپنے عبرتناک انجام کی جانب بڑھ رہا ہے اور کرپشن زدہ ٹولہ جلد خزاں کے پتوں کی طرح بکھر جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ

مینار پاکستان جیسے مقدس مقام پر اپوزیشن عناصر کی غلاظت کو پوری قوم نے دیکھا اور اب قانون اپنا راستہ خود لے رہا ہے اور انسداد کورونا آرڈیننس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ راجکماری اور کنیزوں کے مایوس چہرے ناکامی کی داستان بیان کر رہے ہیں اور اس عاقبت نا اندیش ٹولے نے اپنی ہٹ دھرمی سے عوام کو کورونا میں مبتلا کرنے کی پوری کوشش کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 57 مریض جاں بحق ہوئے اور کورنا کے 597 مریض سامنے آئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 128138 ہو گئی ہے جبکہ لاہور میں مریضوں کی تعداد 62483 تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا پر قابو پانے کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے۔ عوام کے تعاون سے کورونا کے ساتھ کورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کو بھی شکست دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…