اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

مینارپاکستان کونقصان جلسہ منتظمین پر بھاری جرمانہ عائد

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لاہور میں 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران مینار پاکستان کو نقصان پہنچانے پر منتظمین کے خلاف جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔مینار پاکستان میں پی ڈی ایم جلسے سے نقصان پر ن لیگ کے منتظمین کو 1 کروڑ روپے جرمانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

پارکس اینڈ ہوٹری کلچر اتھارٹی کے مطابق ہونے والے نقصان کا تخمینہ 1 کروڑ سے زائد کا لگایا گیا ہے۔اپنے بیان میں پی ایچ اے کا مزید کہنا تھا کہ جلسے سے قدیم ورثے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ 3 روز میں رقم جمع کروائیں، ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو گریٹر اقبال پارک اور مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کی جانب سے اتوار 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں ملک بھر سے کارکنان نے شرکت کی تھی۔ پی ڈی ایم کی تحریک کا یہ آخری جلسہ تھا۔جلسہ منعقد کرنے پر قائدین کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔ جس میں ن لیگی کارکنان اور انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…