جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 پاکستانی سیلیبرٹیزبھی شامل

datetime 14  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سال 2020 میں برطانوی اخبارایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کی جانے والی ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 پاکستانی سیلیبرٹیزکو بھی شامل کیا گیاہے۔براعظم ایشیا میں مقبول ہونے والی ان 50 شوبز شخصیات میں گزشتہ ایک سال کے دوران کسی نہ کسی حوالے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے ، امید دلانے اور انسانی دوستی کے حوالے سے

متاثر کرنے والے افراد شامل ہیں۔ایسٹرن آئی کی جانب سے پاکستان سے اس بار اداکارہ ثروت گیلانی، اداکار بلال عباس خان، اداکاروگلوکار علی ظفر اور ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے اس فہرست میں شامل ہیں۔بھارتی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ پرنشر کی جانے والی ویب سیریز چڑیلز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکار ثروت گیلانی اس فہرست میں 21ویں نمبر پرہیں۔چڑیلز سے پاکستان میں ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مواد کیلئے نئی جہت دی گئی، اس کے علاوہ ثروت کو بطور فیمنسٹ آئیکون پہچان بنانے پر مقبول افراد میں شامل کیا گیا۔فہرست میں 28ویں نمبر پر اپنی جگہ بنانے والے اداکار بلال عباس نے شوبزمیں بہت تیزی سے اونچائی کا سفرطے کیا، ان کا ڈرامہ پیار کے صدقے بیحد مقبول رہا جبکہ رواں سال کے اختتام پر وہ مدیحہ امام کے ساتھ زی 5 پر نشر کی جانے والی ویب سیریز  ایک جھوٹی لو اسٹوری  میں دکھائی دیئے۔بلال کو پاکستان فلم وٹی وی انڈسٹری کے مستقبل کا روشن ستارہ قرار دیا جارہا ہے۔معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کو 39ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔ایسٹرن آئی نے علی کو انسان دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پاکستان سپرلیگ کوآفیشل ترانے سے بہتر ترانہ دیا اور ینگ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سامنے آنے کا موقع دیا۔اس کے علاوہ کرونا کی وبا کے دوران مشکلات کا شکار افراد کے لیے انسان دوست خدمات سرانجام دینے پر بھی علی کو سراہا گیا۔فہرست میں 49ویں نمبر پرموجود آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اس فہرست میں جگہ بنانے والی واحد فلم ڈائریکٹرہیں۔ وہ سماجی آگہی کیلئے اپنے پلیٹ فارم کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے شعور اجاگر کرنے کے علاوہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے لیکر آئیں۔انٹرنیشنل سطح پراپنی پہچان بنانے والی شرمین عبید چنائے مسل سپر ہیرو کمالہ خان پر بنائی جانے والی مارول اسٹوڈیو کی ٹی سیزیز مس مارول کے 4 ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…