جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طویل انتظار کے بعد چینی کمپنی چین گن نے اپنی سیڈان گاڑی آلسوین پاکستان میں متعارف کرادی

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)طویل انتظار کے بعد چینی کمپنی چین گن نے اپنی سیڈان گاڑی آلسوین پاکستان میں متعارف کرادی ہے۔1500 سی سی یہ گاڑی ہونڈا سٹی اور ٹویوٹا یاریز کے مقابلے پر پیش کی گئی ہے اور کمپنی نے اسے مارکیٹ میں دستیاب سستی گاڑی قرار دیا ۔پاکستان کی ماسٹر موٹرز اور چین کی چین گن کے اشتراک سے متعارف کرائی گئی اس گاڑی کے بارے میں بتایا گیا کہ اس

گاڑی میں ایسی متاثر کن آٹوموٹیو ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے جو پاکستان میں پہلے کبھی پیش نہیں کی گئی۔کمپنی کے بیان کے مطابق یہ گاڑی 3 ورڑن میں دستیاب ہوگی، ایک 1.37 لیٹر اسمارٹ مینوئل ٹرانسمیشن ماڈل، دوسرا 1.5 لیٹر 5 اسپیڈ ڈوئل کلچ آٹو میٹک ٹرانسمیشن (ڈی سی ٹی) اور تیسرا لگڑری 1.5 لیٹر ڈی سی ایڈیشن۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ تیسرے ماڈل میں ایسے فیچرز موجود ہیں جو صارفین نے اس سے پہلے خواب میں ہی دیکھیں ہوں گے۔یہ گاڑی اسٹارٹ اسٹاپ ٹیکنالوجی (ایس ایس ٹی) اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (ٹی پی ایم ایس) جیسے فیچرز سے لیس ہے، ایس ایس ٹی ٹریفک میں پھنس جانے یا سگنل بند ہونے پر چلتی گاڑی کے ایندھن کو بانے میں مدد دے گا جبکہ دوسرا فیچر مینٹی نینس کیلئے کارآمد ہے جو ٹائروں میں ہوا کے دباؤ کے بارے میں یاددہائی کرائے گا۔گاڑی میں 7 انچ کا ہیومین مشین انٹرفیس (ایچ ایم آئی) موجود ہے جو مختلف فننکشنز جیسے اے سی، لائٹ اور لاکس میں مدد دیتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس نئی گاڑی میں الیکٹرونک سن روف موجود ہے، عام طور پر یہ فیچر اس کیٹیگری کی گاڑیوں میں نہیں ہوتوا۔اس کے علاوہ ریورس کیمرا نصب ہے جس میں پارکنگ سنسرز موجود ہیں جو کمپنی کے بقول ٹویوٹا اور ہونڈا کی اس کیٹیگری کی گاڑیوں میں نہیں اور اس کے باعث ڈرائیور کے لیے پارکنگ بہت آسان ہوجائے گی۔گاڑی کے دیگر نمایاں فیچرز میں طاقتور

پراجیکٹر ہیڈلیمپس، ہیٹیڈ سائیڈ مررز اور 2 ایئربیگز قابل ذکر ہیں،اس گاڑی کو پاکستان میں لگے پلانٹ میں ہی اسمبل کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے گاڑی کی قیمت کا اعلان نہیں ہوا بلکہ یہ بتایا کہ اس بارے میں جنوری میں بتایا جائے گا، البتہ کمپنی کی ویب سائٹ پر اس کی پری بکنگ کی جاسکتی ہے۔ویب سائٹ سے ہی عندیہ ملتا ہے کہ یہ گاڑی 6 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…