جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم جلسے کے منتظم ڈی جے بٹ گرفتار

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) ماڈل ٹائون پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا ۔ بتایاگیا ہے کہ ڈی جے بٹ کو ماڈل ٹائون پولیس نے بینک سکوائر سے ان کے دفتر سے گرفتار کیا ۔ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے

کہ ڈی جی بٹ پولیس کے ہمراہ جانے کی بجائے مزاحمت کر رہے ہیں اور اپنے ساتھی کو تاجروں کواکٹھا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ تاہم ان کی مزاحمت کے باوجو دپولیس انہیں اپنے ہمراہ پولیس اسٹیشن لے گئی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے شر سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں رہ سکتے جنہوں نے ان پر احسان کیا ہے ،ڈی جے بٹ کے عمران خان کے جلسے سجانے کے کتنے احسانات ہیں ،گوجرانولہ انتظامیہ پر دبائو ڈال کر ہمیں میٹنگ کے لیے ہوٹل دینے سے انکار کیا گیا،ہمارا مقابلہ بہت سارے بڑے لوگوں سے ہے اور عمران خان کا مقابلہ ٹینٹ سروس والوں اور ڈی جے بٹ سے ہے ،بچارا چھوٹا آدمی اپنی چھوٹی ذہنیت دکھائے گا،ہم نے اپنے اے بی سی ڈی پلان بنا رکھے ہیں، ہمارے پاس اور بھی وینڈرز ہیں لیکن انکے نام سامنے نہیں لائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…