بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے میگا پراجیکٹس ، اربوں روپے کا خصوصی پیکیج

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی ہے – یہ منظوری لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کی – اجلاس میں لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا

گیا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے فیروزپور روڈ پر ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بنایا جائے گا- 400 بستر جنرل ، 400 بستر کارڈیالوجی اور 200 بستروں پر بلڈ ڈیزیزکا ہسپتال بنائیں گے – یہ ہسپتال ارفع کریم انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب ایل ڈی اے کی اراضی پر بنایا جائے گا-ہسپتال کی تعمیر پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہسپتال کے قیام کیلئے محکمہ صحت کی سمری کی منظوری دے دی ہے-انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک اوور ہیڈ برج تعمیرکیا جائے گااوراس منصوبے پر مجموعی طور پر 4 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور 2 کلو میٹر طویل اوور ہیڈ برج نولکھاتھانے سے شروع ہو گا – اس منصوبے سے اندرون لاہور کے رہائشیوں کو بے پناہ سہولت ملے گی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی-انہوں نے کہا کہ شاہکام چوک پر بھی اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا منصوبہ شروع کریں گے اوراس منصوبے پر 1 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی- اوورہیڈ برج کی تعمیر سے شاہکام چوک پر ٹریفک مسائل حل ہوں گے-انہوں نے کہا کہ لاہور میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جائیں گے اور اس منصوبے پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی-واٹر ٹینک بننے سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہو گی- نہ مجھے بارش کے دوران سڑکوں پر جا کر

پانی کی صورتحال کا جائزہ لینا پڑے گا اور نہ لاہور کے شہریوں کو پانی کھڑا ہونے سے دقت کا سامنا کرنا پڑے گا-انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں کم آمدن والے طبقے کے لئے پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے اور اس منصوبے پر 40 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے -مجموعی طور پر 8 ہزار کنال اراضی پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تعمیر کرنے

کی منصوبہ بندی کی گئی ہے – وزیر اعلی نے اپارٹمنٹس کے حوالے سے سمری کو 7 روز میں وزیر اعلی آفس بھجوانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ 31 دسمبر تک منصوبے کا پی سی ون تیار کر کے منظور کرایا جائے- انہوں نے کہا کہ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید بس ٹرمینل بنایا جائے گا-انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن تیار

کرے – لاہور سمیت بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔بند روڈ پر سمن آباد کی جانب جانے والے چوک پر ٹریفک کی روانی کیلئے انڈر پاس بنایا جائے گا-فیروز پور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے قریب بھی انڈر پاس بنائیں گے – کریم بلاک مارکیٹ چوک پر رش کے باعث لوگوں کو مشکل پیش آتی ہے -کریم بلاک مارکیٹ چوک پر فلائی اوور اور انڈرپاس بنائیں گے –

منصوبے پر 2 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی- انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس لاہور کا حق ہے جو ہم دے رہے ہیں – شہرکی ضروریات اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر یہ منصوبے ضروری ہیں – وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جائے – لاہور شہر کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے ان منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل

فراہم کریں گے – ان منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا- تمام ضروری امور جلد سے جلد نمٹائے جائیں – جو تاخیر کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی- ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی-صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، معاون

خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز، سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…