اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں سونے کی قیمت میں 4 ماہ کے دوران23ہزار روپے کی کمی ،آئندہ سونے کی قیمت کہاں تک جا سکتی ہے؟

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )گزشتہ 4ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی دیکھنے کو آئی ، کرونا وائرس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا رحجان سونے کی خریداری کی جانب رہا جس کی وجہ سے سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح 1لاکھ 32ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی ، جبکہ گزشتہ ماہ میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد سونے کی

قیمتوں کو بھی ریورس گئیر لگ گیا۔چارماہ کے دوران سونے کی قیمت 1لاکھ بتیس ہزار سے گر کر 1لاکھ نو ہزار 200روپے ہو گئی ہے ۔ مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں تقریباً 23ہزار تک نیچے آچکی ہے ۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 350روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار200روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز منگل کو عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونا29ڈالرکے نمایاں اضافے سےبڑھ کر1801ڈالرہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت350روپے کے اضافے سے 1لاکھ 9ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح300روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار 621روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔ جبکہ بروز سوموار کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1150روپے کی نمایاں کمی سے ایک لاکھ 8ہزار850روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا15ڈالرکی کمی سے 1772ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت1150روپے کی کمی سے 1لاکھ 8ہزار850روپے ہو گئی اسی طرح986روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار 321روپے کی سطح پر آگئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ چار ماہ سے سونے کی قیمت 1لاکھ 32ہزار سے نیچے آنے کا سلسلہ تواتر کیساتھ جاری ہے ، ان چار ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 24ہزار سے 150روپے کی کمی ہو چکی ہے ۔ واضح رہے کہ ملک اگست میں سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح 1لاکھ 32ہزار تک پہنچ گئی تھی ۔ بعض ماہرین کا کہنا تھا کہ سونے کی گرتی چڑھتی قیمتوں میں تسلسل جاری رہنے کے بعد موجودہ کرونا کی صورتحال پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ بعض ماہرین کے مطابق سونے کی ملکی معیشت میں اگر تگڑا کم بیک ہوتا ہے تو پھر ایسی صورتحال میں سونے کی قیمت مزید نیچے جا سکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…