جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب 31میں سے کل کتنے ووٹ حاصل کئے؟نتائج جاری

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے ، نجی ٹی وی کے مطابق حز ب اختلاف کے امیدوار امجد ایڈو وکیٹ 9 اراکین کی حمایت حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے خالد خورشید22 اراکین

کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور وزیراعلی منتخب ہو گئے ہییں۔33 رکنی ایوان میں31 اراکین نے رائے شماری میں حصہ لیا ۔دریں اثنا وزیراعظم عمرن خان کی طرف سے گلگت بلتستان میں کابینہ کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فتح اللہ، راجاناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون، راجامحمد زکریا، حاجی شاہ بیگ کو گلگت بلتستان کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ جاوید مناوا، وزیر کلیم، اور راجا اعظم بھی کابینہ اراکین میں شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ کابینہ کی حلف بردادی تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلی اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس کے لیے عمران خان  گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اس دوران وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…