اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بچوں میں ڈپریشن اور خودکشی کی 7وجوہات

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک) دنیا بھرمیں ڈپریشن کی وجہ سے بچوں اورنوعمرافراد میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جو کسی خطرناک المیے سے کم نہیں، بچوں اورنوعمرافراد کواس خطرناک مرض ڈپریشن سے بچانے کے لیے کچھ عوامل پرغورکرنا پڑے گا جس کے باعث وہ ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔

کارکردگی میں بہتری کے لیے دبائو:
اسکولوں میں امتحانات اورروزمرہ ٹیسٹ کے حوالے سے بچوں پربہت زیادہ دبا بڑھتا ہی جارہا ہے جوان کی خوداعتمادی کو نقصان پہنچا رہی ہے،موجودہ طرززندگی میں اسکول اورکھیل کود کے میدان اورزندگی کے دیگرشعبوں میں بچوں پربڑھتے ہوئے اثرات انکے لیے نہایت خطر ناک ہیں،بچے بہترسے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے دبا کا شکارہورہے ہیں جہاں گھرواپس آکربھی انہیں ڈھیروں ہوم ورک کرنا ہوتا ہے۔

2

گھریلو جھگڑے اورانتشار:

جرنل آف میرج اینڈ فیملی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق والدین میں علیحدگی کے باعث بچوں کوڈپریشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے جہاں کسی بھی گھراورخاندان میں والدین اوردیگراہل خانہ کے درمیان مسلسل ہونے والے جھگڑوں یا بالخصوص طلاق کا بچوں پرانتہائی برااثرپڑتا ہے۔

3

کھیل کود میں کمی اورمحدود سرگرمیاں:

بچوں کی جسمانی نشوونما میں غیرنصابی سرگرمیاں اورکھیل کود کا کرداربہت اہم ہوتا ہے۔ کھیل کود اور جسمانی حرکت سے دماغ ترق تازہ بھیرہتا ہے اوراس کی افزائش بھی ہوتی ہے اس سے بچوں کو مسائل حل کرنے اوراپنی صلاحیت بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ بچوں میں ذہنی بیماریوں کے ماہر پیٹرگرے کا کہنا ہے کہ کم کھیل کود سے بچوں میں مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت میں کمی آتی ہے۔

4

انٹرنیٹ اور ویڈیو گیمز:

امریکی طبی جریدے امیرکن جرنل آف انڈسٹریل میڈیسن کے مطابق وہ بچے جو دن میں پانچ گھنٹے سے زیادہ کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھ کر کھیلتے ہیں یا ٹیبلٹ اوراسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، ان کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے جس کا رجحان جدید ٹیکنالوجی کے باعث دنیا بھرمیں بڑھتا جارہا ہے۔

5

چینی کا زیادہ استعمال:

بچوں کی پسند میں ٹافیاں، کیک، مٹھائیاں اور کاربونیٹڈ ڈرنکس وغیرہ شامل ہوتے ہیں ان مٹھائیوں کی وجہ سے ان میں چینی کا استعمال بڑھ جاتا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کی زیادہ مقدارڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے اوریہ دماغ کی نشوونما سے متعلق ہارمونزکو بھی متاثرکرتی ہے۔

6

اینٹی بائیوٹکس کا استعمال:

کینیڈا کی میک ماسٹریونیورسٹی کے محققین نے چوہوں کو اینٹی بائیوٹک ادویات دے کران پرتجربہ کیا ان کی تحقیق کے مطابق چوہے بے چینی کا شکار ہوجاتے ہیں اوردماغ کا وہ حصہ متاثرہوتا ہے جو جذبات کو کنٹرول کرتا ہے۔

7

ٹاکسن یا نباتاتی زہرسے بچیں:

فصلوں میں استعمال ہونے والی کیمیائی ادویات، صفائی کے لیے استعمال ہونے والا مواد، کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ اور گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں اور آلودگی جسم کو بری طرح متاثر کررہی ہیں اور یہ زہریلے عناصر بچوں میں بھی بے چینی اورڈپریشن جیسے مسائل بڑھا رہے ہیں۔

8



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…