جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ، مسافروں کو 2 کیٹگری میں تقسیم کر دیا گیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیاہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سفری ہدایت نامے میں ایک بار پھر ردوبدل کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری

کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو تین کے بجائے دو کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، کیٹیگری اے میں شامل 30 ممالک کی تعداد کم کرکے 22 کردی گئی ہے۔کیٹیگری اے میں سنگاپور، آسٹریلیا، چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائجیریا شامل ہیں، ساتھ کوریا، سعودی عرب، سنیگال، سری لنکا، ویتنام بھی اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔اے کیٹیگری والے ممالک سے آئے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ، پی سی آر سے استثنیٰ ہوگا، کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔سی اے اے کے مطابق کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا جبکہ ڈنمارک سے آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ ملکی ایئرپورٹ پر دوبارہ ہوں گے۔سی اے اے کی جانب سے تمام بین الاقوامی ایئرلائنز، چارٹر طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے، بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکللیریشن فارم پر کرنا لازمی ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…