ننگے پاؤں عدالتوں کے چکر لگانے والی اُم رباب کی برسوں کی جدوجہد رنگ لے آئی

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

کشمور(این این آئی) ننگے پاؤں عدالتوں کے چکر لگانے والی اُم رباب کی برسوں کی جدوجہدآخر کار رنگ لے آئی،دادو کی تحصیل میہڑ سے تعلق رکھنے والی ام رباب کے والد سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقارچانڈیو کو گرفتار

کرلیا گیا۔ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کے مطابق ذوالفقارچانڈیو بلوچستان میں روپوش تھا۔بلوچستان سے کشمور آمد پر ملزم کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔خیال رہے کہ دادو کی تحصیل میہڑ میں 17 جنوری 2018 کو چانڈیو برادری کے افراد نے فائرنگ کر کے امِ رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیا تھا۔ تہرے قتل کیس میں نامزد مفرور ملزمان غلام مرتضی چانڈیو اور ذوالفقار چانڈیو بلوچستان فرار ہوئے تھے۔17 جنوری 2018 کو ضلع دادو کے تعلقہ میہڑ میں تین افراد کے قتل کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیدو اور ان کے بھائی برہان چانڈیو سمیت سات افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔مقتولین کے لواحقین کا الزام تھا کہ ایم پی اے سردار خان چانڈیو کے کہنے پر برہان چانڈیو نے پولیس پروٹوکول کی موجودگی میں مختار چانڈیو، کابل چانڈیو اور کرم اللہ چانڈیو کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…