ڈیٹا محفوظ کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا آلہ ایجاد

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

آسٹن(این این آئی) ٹیکساس یونیورسٹی کے ماہرین نے ڈیٹا محفوظ کرنے والا، دنیا کا سب سے چھوٹا آلہ ایجاد کرلیا ہے جو دو جہتی (ٹوڈی) مٹیریئل سے بنایا گیا ہے اور اس کی جسامت ایک نینومیٹر کے برابر ہے۔ سائنسدانوں نے اسے ‘ایٹم رِسٹر’ کا نام دیا ہے، یعنی یہ ایک ایسا

ٹرانسسٹر ہے جو ایٹمی پیمانے پر ڈیٹا محفوظ کرتا ہے۔یہ آلہ واحد (سنگل) ایٹموں کی حرکت سے کام کرتا ہے اور اس کی بدولت نہایت چھوٹے میموری آلات میں معلومات اور ڈیٹا کا ایک انبار رکھا جاسکے گا۔یہ آلہ برقیات کے بالکل نئے ابھرتے ہوئے شعبے ”میمرسٹر” سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں مزاحمتی سوئچ کے درمیان ڈیٹا رکھا جاتا ہے۔ جب ایک خاص مادے پر خاص وولٹیج دیا جاتا ہے تو اس کی برقی مزاحمت تبدیل ہوکر یا تو کمزور ہوجاتی ہے یا پھر مضبوط ہوجاتی ہے۔ اس مظہر کو ڈیٹا لکھنے اور مٹانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے؛ اور آخر میں اسی مزاحمتی عمل کو محفوظ شدہ ڈیٹا پڑھنے کیلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔جب نینومیٹر پیمانے پر بنائے گئے سوراخوں میں سے ایک ایٹم باہر یا اندر جاتا ہے تو مٹیریئل کی موصلیت (کنڈکٹیوویٹی) بدلتی ہے۔ اس طرح سائنسی لحاظ سے ایٹمی سطح پر ڈیٹا کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس کیلیے مولبڈینم ڈائی سلفائیڈ کو استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن عین یہی عمل بہت سے مادوں پر آزما کر

انہیں بھی ”ایٹم رِسٹر” بنایا جاسکتا ہے۔اس طرح یہ دنیا کی سب سے چھوٹی میموری ہے جو ایٹمی پیمانے پر بنائی گئی ہے۔ یہ ”ایٹم رِسٹر” بنانے کیلیے ماہرین نے مولبڈینم ڈائی سلفائیڈ کو ایک نینومیٹر لمبے اور ایک نینومیٹر چوڑے ٹکڑوں میں تقسیم کیا جن کی موٹائی صرف

ایک ایٹم جتنی تھی۔ اس طرح نظری طور پر ایک مربع سینٹی میٹر کے ٹکڑے پر 25 ٹیرابائٹ جتنا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے، جو موجودہ فلیش میموری میں فی مربع سینٹی میٹر گنجائش سے بھی 100 گنا زیادہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایٹمی سطح پر اسٹوریج کیلیے توانائی بھی بہت

کم درکار ہوتی ہے۔یہ ایجاد جس کی تفصیلات اوپن ایکسیس ریسرچ جرنل ”نیچر نینو ٹیکنالوجی” کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں، مستقبل میں نیورومارفک کمپیوٹنگ، ریڈیو فریکوئنسی کمیونی کیشن اور بہت چھوٹی جگہ پر ڈیٹا رکھنے جیسے کاموں میں اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…