جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)”علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی اے/ اے ڈی ای/اے ڈی سی/پی جی ڈی/بی ایس/بی ایڈ/ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز کے ملک بھرمیں جاری امتحانات 26۔نومبر سے تا حکم ثانی معطل کردئیے ہیں ٗ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں26۔نومبر سے 10۔جنوری تک

تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی ہونے کے اعلان کے بعد یونیورسٹی کے مین کیمپس میں وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ٗ فیصلے کے بعد شعبہ امتحانات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق24 اور 25۔نومبر کو پرچے شیڈول کے مطابق ہونگے اور مشرق و سطیٰ کے ممالک میں مقیم طلبہ کے آن لائن امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔ملتوی ہونے والے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کیا جائے گا۔ طلبہ کو نظرثانی شدہ رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک بھی ارسال کی جائیں گی اور ہر طالب علم کو یونیورسٹی ریکارڈ میں موجود اُن کے موبائیل نمبر پر ایس ایم ایس پر اطلاع بھی دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…