جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کو واپس لانے کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے عدالتی نظام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہیں ہر صورت واپس لائیں گے۔ برطانوی حکومت کو ان کی واپسی کی درخواست کی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ

برطانیہ سے درخواست کی ہے کہ نواز شریف کو حکومت پاکستان واپس بھیجا جائے۔ نواز شریف کو محدود مدت کے لئے لندن بھیجا گیا تھا ۔ نواز شریف عدالتی اور حکمران نظام کا لندن میں بیٹھ کر مذاق اڑا رہے ہیں۔ نواز شریف کوئی میڈیکل سرٹیفیکیٹ پاکستان حکومت کو نہیں دے سکے ہیںَ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لائیں گے۔ اس سلسلے میں برطانیہ کی حکومت کے ساتھ پاکستان حکومت رابطہ میں ہے اور برطانوی حکومت کو ہم خطوط لکھ رہے ہیں۔ نواز شریف کو محدود مدت کیلئے برطانیہ بھیجا گیا تھا۔ وہ صحت مند ہیں اور وہاں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیںَ وہ پاکستان اور برطانیہ کے قانون کا مذاق اڑا رہے ہیںَ انہوں نے پاکستان کے عدالتی نظام کو مذاق بنا رکھا ہے۔ نوازشریف اپنی میڈیکل کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے ہیں۔ انہیں کورونا کی وجہ سے توسیع ملی ہے۔ وہ وزٹ ویزہ پر ایک سال سے برطانیہ میں ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…