پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نیتن یاہو سے محمد بن سلمان کی ملاقات کی خبر سامنے آنے کے بعد معروف صحافی کامران خان نے پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا‎

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو اور سعودی ولی عہد کے مابین ملاقات کی خبر سامنے آنے کے بعد سینئراینکر پرسن کامران خان نے پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئرتجزیہ کار و صحافی کامران خان نے محمد بن سلمان اور نتین یاہو کی ملاقات پر اپنا ردعمل دیا ہے کہ

’’اسرائیلی میڈیا رائٹرز بریکنگ نیوز تاریخی خبر اسرائیلی وزیر اعظم ناتن یاہو نے کل سعودی عرب کا دورہ کیا۔ سینئرصحافی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوئی امریکی وزیر خارجہ پومپیو بھی موجود تھے سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا رسمی اعلان ہونا باقی ہے ۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ مبینہ طور پر خفیہ ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سعودی شہر نیوم روانہ ہوئے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد اور امریکی خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس ملاقات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔تاہم یہ ایسا پہلا موقع ہے جب اسرائیلی اور سعودی قیادت نے ایک ساتھ بات چیت کی۔ اسرائیل اس سے قبل خطے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سے سفارتی تعلقات قائم کر چکا ہے۔ ان دو عرب ملکوں کی طرح اب سعودی عرب کی جانب سے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے پر غور کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…