پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گلگت بلتستان کے نو منتخب اراکین کب حلف اٹھائینگے؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت( آن لائن )گلگت بلتستان کے نو منتخب اراکین 25 نومبر کو اپنا حلف اٹھائیں گے، ادھر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس نے گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 3 سے انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی ہے. گلگت بلتستان اسمبلی کے دیگر نشستوں پر انتخابات کا انعقاد 15 نومبر کو ہوئے تھے تاہم جی بی ایل اے 3 میں پی ٹی آئی امیدوار اور مقامی صدر سید جعفر شاہ کی

وفات کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی سید جعفر شاہ جو کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدر تھے جو انتخابات کے سلسلے میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد 11 اکتوبر کو کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے.غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس نشست پر ہونے والے انتخاب میں سہیل عباس نے 5 ہزار 790 ووٹس حاصل کر کے آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال کو شکست دی جو 3 ہزار 211 ووٹس حاصل کرسکے سہیل عباس کی کامیابی اور 6 آزاد میدواروں کی شمولیت کے بعد مجموعی طور پر پی ٹی آئی کی گلگت بلتستان اسمبلی میں 17 نشستیں ہوگئی ہیں اور اب وہ حکومت بناسکتی ہے. خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے نو منتخب اراکین 25 نومبر کو اپنا حلف اٹھائیں گے واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی تیسری قانون ساز اسمبلی کی 24 جنرل نشستوں کے لیے 4 خواتین سمیت 330 امیدوار انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوا تھا۔ابتدائی نتائج کے مطابق اسطرح 23 حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی جس کے بعد 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی 3 نشستوں، پاکستان مسلم لیگ (ن) 2 جبکہ متحدہ وحدت المسلمین جس نے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک نشست پر ایڈجسٹمنٹ کی تھی وہ ایک نشست پر کامیاب ہوئی. ایک جانب پی ٹی آئی کے کارکنان خطے میں اپنی اولین جیت کا جشن منا رہے ہیں تو دوسری جانب ملک کی 2 بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے انتخابات پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…