پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نعیم بخاری چیئرمین ’پی ٹی وی ‘تعینات ‎،نوٹیفکیشن جاری

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کو پاکستان ٹیلی ویژن کا 3 سال کیلئے چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشتریات کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نعیم بخاری پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن )کارپوریشن بورڈ کے ڈائریکٹر کی

ذمہ داری نبھائیں گے۔ دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت انفارمیشن نے پی ٹی وی بورڈ کے حوالے سے ایک سمری تیار کر کے کابینہ اجلاس میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ ہم نے بورڈ کے ممبران بھیرکھنے ہیں اور بورڈ کا چیئرمین بھی بنانا ہے۔ نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رئوف کلاسرا نے کہا کہ نعیم بخاری نے پانامہ کے وقت فیس نہیں لی تھی ، اگرچہ انہوں نے ایک بل بنا کر بھیجا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ میرا اتنے کروڑ کا بل بنتا ہے لیکن عمران خان نے کہاں کسی کو پیسے دینے تھے، انہوں نے نعیم بخاری کو پیسے تو نہیں دئیے لیکن شکریہ کے طور پر ان کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رئوف کلاسرا نے کہا کہ نعیم بخاری اچھے بندے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ پی ٹی وی کو اچھا چلائیں گے۔لیکن اس فیصلے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بولنے کی کوشش کی جس پر عمران خان نے انہیں بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ آپ بات نہیں کر سکتے۔ فواد چودھری نے وزیراعظم سے کہا کہ میں کیوں بات نہیں کر سکتا ؟ میں بھی ممبر ہوں، مجھے بولنے دیں، میں نے انفارمیشن منسٹری ہیڈ کی ہوئی ہے۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فواد آپ کے مفادات کا تضاد ہے، مجھے پتہ ہے کہ تم نے اس پر کیا گفتگو کرنی ہے لہذا آپ رہنے دیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…