اسلام آباد/سیالکوٹ( آن لائن )وزیراعظم کی ہدایت پر حلقے کی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشس،معاون خصوصی عثمان ڈار کا سیالکوٹ میں ہر ہفتے “پبلک ٹائم” مختص کرنے کا اعلان،22 محکموں کے افسران اور حکام براہ راست عوامی شکایات کو موقع پر حل کریں گے،
شہر کی صفائی سے متعلق شکایات کے حل کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حکام ساتھ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثما ن ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہر ہفتے “پبلک ٹائم” مختص کرنے کا اعلان،22 محکموں کے افسران اور حکام براہ راست عوامی شکایات کو موقع پر حل کریں گے فیصلہ عوامی مسائل کی براہ راست سنوائی اور فوری حل کیلئے کیا ہے ہفتے کے روز صبح 11 سے دوپہر 1 بجے تک عوامی مسائل سنے جائیں گے پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے ڈی پی او خود موقع پر موجود ہوں گے شہریوں کی انتظامیہ سے متعلق شکایات کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر بھی موجود ہوں گے گلی محلوں اور یونین کونسل تک کے مسائل اپنی نگرانی میں حل کروائیں گے انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور کارپوریشن سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران موجود ہوں گے 22 وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران اور حکام عوام کے سامنے ہوں گے میں اور میری پوری ٹیم ہر ہفتے عوام کے منتظر رہیں گے۔