لاہور (آن لائن) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مال روڈ کے نیچے ٹنل روڈ بنے گی 180 ارب روپے کے میگا
پراجیکٹ میں پانچ انڈر پاسز بنانے کی تجویز دی گئی ہے غیر ملکی فنڈنگ سے منصوبہ بنایا جائے گا ایل ڈی اے نے ٹنل روڈ کا ڈیزائن اور تخمینہ تیار کر لیا ٹنل روڈ منصوبے میں استنبول چوک سے جم خانہ تک پانچ انڈر پاسز کی تجویز دے دی گئی دو انڈر پاسز سنگل بیرل اور تین ڈبل بیرل بنائے جائیں گے۔ ٹنل بورنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے مال روڈ کو اکھاڑے بغیر انڈر پاس بنائے جائیں گے۔ اور 5.2 کلو میٹر طویل سڑک پر ٹنل روڈ بنائی جائے گی پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، ریگل چوک اور چیئرنگ کراس پر انڈر پاس تجویز کئے گئے جبکہ گورنر ہائوس چوک کے قریب دو سنگل بیرل انڈر پاس تجویز کئے گئے ہیں ۔