اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے پرجلسوں کے منتظمین کے خلاف مقدمے درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں اپوزیشن رہنماؤں اورجلسوں کے منتظمین پرایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے
کہا کہ اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے، انکا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں بنتا۔ شبلی فراز نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔