منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیہ کی مذمت، پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ٹولہ ہے،یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں:عثمان بزدار

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں رکن صوبائی اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری اور چودھری محمد یونس انصاری نے ملاقات کی-اشرف انصاری اور یونس انصاری نے وزیر اعلی عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا-ملاقات میں اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیہ کی مذمت کی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کا احترام سب پر لازم ہے –

قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے-مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے اور یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں -اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔سابق حکمرانوں نے ماضی میں عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا -لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے-پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے -اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں۔اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں انہیں عزت و احترام دیں گے -گوجرانوالہ کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے-گوجرانوالہ میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں میں بہتری کیلئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں -گوجرانوالہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے- ملاقات میں اشرف انصاری اور یونس انصاری نے کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے-ہم آپ کے ساتھ ہیں – چودھری اشرف علی انصاری اور چودھری محمد یونس انصاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوگوجرانوالہ کے مسائل سے آگاہ کیا –



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…