لاہور( این این آئی)بینکنگ جرائم کورٹ نے کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر مل کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پانچ کزنز کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔بینکنگ جرائم کورٹ کے جج منیر احمد کی عدالت میں کشمیر شوگو مل اور اتفاق شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں نواز شریف کے کزن جاوید شفیع، زاہد شفیع سمیت پانچ افراد پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ملزمان کے
دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت میں سمٹ بنک نے ریکوری کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جاوید شفیع وغیرہ نے ملوں کے نام پر بنک سے قرض لیا لیکن بعد میں واپس نہ کیا جس سے مالیاتی ادارے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کے کزن جاوید شفیع، زاہد شفیع سمیت پانچ کزنوں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔