منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شمالی بیت المقدس میں آباد کاری کے ایک بڑے منصوبے کا انکشاف،اسرائیل امریکہ سے فوری حمایت کا خواہشمند

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس ( آن لائن ) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے شمالی بیت المقدس کے علاقوں قلندیہ البلد اور بیت حنینیا کی اراضی پر یہودیوں کو بسانے کے لیے ایک بڑے منصوبے کی تیاری شروع کی ہے۔مرکز اطلاعات

فلسطین کے مطابق وزیراعظم عطروت یہودی کالونی کو وسعت دینا چاہتے ہیں اور اس میں بیت حنینا اور قلندیہ کے علاقے بھی شامل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔وزیراعظم نیتن یاھو کی کوشش ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے خاتمے سے قبل وہ عطروت یہودی کالونی کی توسیع کی منظوری دے دیں اور اس کے لیے فلسطینی اراضی کا ایک بڑا حصہ حاصل کیا جاسکے۔ نیتن یاھو نے ایک بند کمرہ اجلاس میں کہا کہ وہ امریکا سے القدس میں عطروت یہودی کالونی کی توسیع کے لیے فوری حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔یہ کام موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے دو ماہ میں ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے انہوںنے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی بات چیت کی ہے۔ القدس میں ہونے والی اس ملاقات میں القدس اور غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں اور ہزاروں نئے گھروں کی تعمیر پر بات چیت کی گئی۔ اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں اور نیتن یاھو کے مقربین کا کہناتھا کہ اسرائیلی حکومت امریکا میں قیادت کی تبدیلی سے قبل فلسطینی علاقوں میں نیا آباد کاری اسیٹس کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔ یہ کام صرف موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں ممکن ہے۔ ان کے اقتدار سے الگ ہونے کے بعد ایسا ممکن نہیں رہے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…