ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )پسند کی شادی کا ڈراپ سین اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عائشہ نے شوہر پر مارنے کا الزام عائد کرکے خلع کا مطالبہ کردیا ہے عدالت نے لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیا ہے ایک سال قبل عائشہ نے
نوجوان عامر کھوسہ کی محبت میں اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کی تھی تاہم ایک سال کے دوران ہی میاں بیوی میں گھریلو معاملات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے اور نوبت خلع تک پہنچ گئی گزشتہ روز عائشہ پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار پہنچ گئی اور شوہر عامر کھوسہ پر زبردستی اغوا اور شادی کے بعد مسلسل مارنے کے الزامات لگا کر خلع کا مطالبہ کیا پولیس نے لڑکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی عدالت میں پیش کیا عدالت میں لڑکی عائشہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ شوہر عامر کھوسہ شادی کے بعد مسلسل اسے مارتا ہے جسکی وجہ سے جان کو خطرہ ہے پولیس تھانہ اور عدالت میں شوہر عامر کھوسہ اپنی بیوی کو منانے کے لیے منتیں کرتا رہا تاہم لڑکی نے شوہر کیساتھ جانے سے انکار کردیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی عائشہ کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیا ہے۔