سیالکوٹ (این این آئی) سیالکوٹ میں ایک ٹک ٹاکر بھکاری کا روپ دھار کر مانگتا رہا تاہم پولیس نے شک ہونے پر اسے پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقے جامکے چیمہ سے یاسر نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا جہاں وہ بھیس بدل کر لوگوں سے
بھیک مانگ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق شک پڑنے پر بھکاری کا منہ دھلوایا گیا تو خوبصورت نوجوان سامنے آ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم ٹک ٹاکر بھی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔