جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فنگر فش کے نام پر پاکستانی عوام کو سمندری چمگادڑ سمیت کیا کیا کھلایا جارہا ہے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانیوں کو مچھلی کے نام پر کیا کچھ کھلایا جانے لگا ؟ نجی ٹی پروگرام میں انکشاف نے تہلکہ مچا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں صدر صدر کنزیومر سولیڈرٹی پنجاب محسن بھٹی انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں میں مچھلی کے

نام پرعوام کیا کھا رہے انہیں پتہ ہی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فنگر فش کے نام پر مارکیٹ میں دستیاب مچھلی کوئی مقامی مچھلی کو بون لیس بنا کر نہیں بیچ رہے بلکہ مچھیرے حرام مچھلیاں ، سمندری چمگادڑ اور شار ک سمیت دیگر سمندری مخلوق پکڑ کر لاتے ہیں اور انہیں لگے ہاتھوں فروخت کیا جارہا ہے ۔ محسن بھٹی کا کہنا تھا کہ سمندری مچھلی اگر صفر درجہ حرارت میں پکڑ کر دیگر صوبوں میں منتقل کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں مچھلی 23سے 25ڈگری سینٹی گریڈ میں رہتی ہے اس طرح ڈی کمپوزیشن کا عمل شروع ہو چکا ہوتا ہے اور بڑی تعداد میں بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں ۔ ایسی صورتحال میں خراب مچھلی کو زہریلا کیمیکل لگا کر بدبو کو ختم کر کے عام شہریوں کو کھلایا جاتا ہے اور کھانے والا یہ بھی نہیں جانتا کہ وہ کچھوا کھا رہا ہے ، چمگادڑ یا کوئی اور حرام مخلوق۔ایسی مچھلی کو کھانے سے انسانی بڑی آنت ، معدے اور خوراک کی نالی کینسر کا شکار ہوجاتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…