لاہور ( آن لائن)نیپر ا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر غیر قانونی میٹر لگوانے کے الزام کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق نیپر ا کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف شکایت موصول ہوئی ، نیپرا کا کہناہے کہ
ان پر غیر قانونی میٹر لگوانے کا الزام عائد کیا گیاہے ، شکایت میں کہا گیا کہ شاہدخاقان نے 2015 میں رہائشگاہ پر 4 غیرقانونی میٹرلگوائے، شاہدخاقان نے نیپرارولزکی خلاف ورزی اوربجلی چوری کی، شاہدخاقان سے چوری کی گئی بجلی کی رقم برآمدکی جائے۔